Ad

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی حالت تشویشناک؟ عالمی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کر دیا

پیانگ یانگ{مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی صحت کے متعلق مبینہ طور پر تشویشناک اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ سی این این کے مطابق امریکی حکومت کو ملنے والی انٹیلی جنس معلومات سے پتا چل رہا ہے کہ کم جونگ ان کی حالت بہت تشویشناک ہے. حال ہی میں ان کے دل کا آپریشن ہوا تھا- جس کے بعد ان کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کے دل کا آپریشن ہونے کی خبر شمالی کوریا سے مفرور ہو کر جنوبی کوریا آنے والے کچھ لوگوں کے زیرانتظام چلنے والی نیوز ویب سائٹ ڈیلی این نے دی. ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں اگرچہ بتایا تھا کہ آپریشن کے بعد کم جونگ ان رو بہ صحت ہیں . لیکن انٹیلی جنس معلومات اس کے برعکس آ رہی ہیں.. 36سالہ کم جونگ ان کو آخری بار 11اپریل کو ایک حکومتی میٹنگ میں دیکھا گی. اس کے بعد سے وہ منظر سے غائب ہیں. رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے 15اپریل کو اپنے دادا ’کم اِل سنگ‘ کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی اور یہی وہ موقع تھا جب دنیا ان سے متعلق چوکنا ہوئی۔ڈیلی این کے کے مطابق کم جونگ ان شمالی کوریا کے صوبے نارتھ فیونگن میں ایک لگژری گھر میں موجود ہیں.... جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کی صحت اگر زیادہ بگڑتی ہے تو ممکنہ طور پر ان کی بہن کم یو جونگ عنان اقتدار سنبھالیں گی ..جن کا شمارشمالی کوریا کے سینئر ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔
Share on Google Plus

About Breaking news

0 comments:

Post a Comment

Coca-Cola suspends social media advertising despite Facebook changes

Coca-Cola will suspend advertising on social media globally for at least 30 days as pressure builds on platforms to crack down on hate speec...