Ad

کورونا: کشمیر میں کووڈ 19 کے مریض بھیجنے سے متعلق انڈین الزامات ’بے بنیاد اور گمراہ کن

پاکستان فوج نے ایک سینیئر انڈین جنرل کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور گمراہ کن‘ قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو اپنے زیرانتظام کشمیر بھیج رہا ہے اور سرحد کے قریب جمع کر رہا ہے۔ 
سرینگر میں تعینات انڈین آرمی کی 15 ویں کور کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل بی ایس راجو نے یہ الزامات بی بی سی ہندی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عائد کیے تھے۔ 
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے اس انٹرویو پر ردعمل منگل کی شب سوشل میڈیا پر تین ٹویٹس کی صورت میں دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’انڈیا منصوبے کے تحت (کشمیر میں) نہ ختم ہونے والے تنازع سے مقامی اور عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔‘
Share on Google Plus

About Breaking news

0 comments:

Post a Comment

Coca-Cola suspends social media advertising despite Facebook changes

Coca-Cola will suspend advertising on social media globally for at least 30 days as pressure builds on platforms to crack down on hate speec...