بیجنگ {ڈیلی پاکستان آن لائن }چین نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے دو ویکسینز کا انسانوں پر تجربہ کرنے کی منظوری دے دی _غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ نیوز کے مطابق بیجنگ میں کام کرنے والی سینووک بائیو ٹیک اور وہان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو لوجیکل پراڈکٹ نے چین کے نیشنل فارما سوٹیکل گروپ کے ساتھ مل کر یہ تجرباتی ویکسینز تیار کی ہیں_چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ ان ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے ۔
مارچ کے مہینے میں امریکی ادویات ساز کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانوں پر تجربے اعلان کے بعد چین کی ملٹری میڈیکل سائنس اور بائیو ٹیک فرم کینسینو بائیو نے مل کر ویکسین کے کلینکل ٹیسٹ کے لیے گرین سگنل دیا تھا . چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تین ویکسینز بن چکی ہیں جن کو دنیا میں متعارف کرانے سے پہلے چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد پر تجربات کر کے پرکھا جائے گا ۔چین میں اب تک 82ہزار 249تصدیق شدہ کیسز ہیں جبکہ 3ہزار 341اموات ہو چکی
0 comments:
Post a Comment