پاکستان اور انڈیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں. بلکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی اس صورتحال کے بعد فلمی ستارے/گلوکار اور شوبز کی دیگر معروف شخصیات بھی سماجی فاصلہ رکھنے پر مجبور ہیں۔
ایسے میں لائیو ویڈیو چیٹ نے سرحدوں کا فاصلہ مٹا سا دیا ہے .اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ملکوں کے فنکاروں کی آپس کی بات چیت دیکھ اور سن پا رہے ہیں.آئے روز پاکستان اور انڈیا کے فنکار عام شہریوں کی طرح باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر کے اپنے ان مداحوں کا دل بہلاتے ہیں .جو خود اپنے اپنے گھروں کی قیدِ تنہائی میں بوریت کا شکار ہیں۔
لیکن انڈیا میں فلمی صنعت کی ایک تنظیم اس بات سے خوش نہیں ہے کہ انڈیا میں شوبز کی شخصیات پاکستانیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف اور انھوں نے اس کے خلاف انڈین فنکاروں کو متنبہ بھی کیا ہے۔
انڈیا میں فلم انڈسٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کی نمائندہ تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز کی جانب سے ملک کے تمام موسیقاروں گmفنکاروں اور تکنیکی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ایک 'تنبیہ' جاری کی گئی۔ پاکستان اور انڈیا میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف عام لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں بلکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی اس صورتحال کے بعد فلمی ستارے، گلوکار اور شوبز کی دیگر معروف شخصیات بھی سماجی فاصلہ رکھنے پر مجبور ہیں۔
ایسے میں لائیو ویڈیو چیٹ نے سرحدوں کا فاصلہ مٹا سا دیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین دونوں ملکوں کے فنکاروں کی آپس کی بات چیت دیکھ اور سن پا رہے ہیں۔ آئے روز پاکستان اور انڈیا کے فنکار عام شہریوں کی طرح باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر کے اپنے ان مداحوں کا دل بہلاتے ہیں جو خود اپنے اپنے گھروں کی قیدِ تنہائی میں بوریت کا شکار ہیں۔
لیکن انڈیا میں فلمی صنعت کی ایک تنظیم اس بات سے خوش نہیں ہے کہ انڈیا میں شوبز کی شخصیات پاکستانیوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہیں اور انھوں نے اس کے خلاف انڈین فنکاروں کو متنبہ بھی کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment