Ad

باکسر عامر خان اور حسین شاہ کے درمیان الفاظ کی جنگ: ‘تم نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے؟‘

پاکستان کے اولمپک میڈلسٹ باکسر حسین شاہ اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان باکسنگ رِنگ کے باہر زوردار زبانی مکوں کے ساتھ ایک دوسرے کے مقابلے پر آئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو یہ یاد دلانے کی کوشش کی ہے کہ انھوں نے پاکستان کے لیے کیا کیا ہے۔
الفاظ کی اس جنگ کا پس منظر کیا؟! دراصل عامر خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے آن لائن گفتگو کے دوران حسین شاہ کی پاکستانی باکسنگ کے لیے خدمات پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستانی باکسنگ کے لیے کیا کیا ہے؟
عامر خان نے دعوی کیا کہ حسین شاہ نے پاکستان میں نام بنانے کے بعد جاپان میں سکونت اختیار کرلی حالانکہ انھیں پاکستان میں رہ کر پاکستانی باکسرز کو ٹریننگ دینی چاہیے تھی۔
عامر کو اس بات پر بھی اعتراض تھا کہ اسلام آباد کی باکسنگ جمنازیئم کو حسین کے نام سے منسوب کیا گیا..۔ ان کے خیال میں چونکہ حسین کا تعلق کراچی سے ہے .اس لیے وہاں کی اکیڈمی ان کے نام سے منسوب ہونی چاہیے تھی۔ 
یہ بھی پڑھیے

حسین شاہ کا جوابی پنچ

حسین شاہ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب میں عامر خان سے پوچھا کہ انھوں نے خود نے پاکستانی باکسنگ کے لیے کیا کیا۔
ٹوکیو سے بات کرتے ہوئے حسین شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ پروفیشنل باکسر کی حیثیت رکھنے والے عامر خان کو یہ پتہ ہی نہیں ہے کہ پاکستان کی امیچر باکسنگ کی اصل صورتحال کیا رہی ہے۔
حسین کہتے ہیں کہ برطانیہ میں زندگی گزارنے والے عامر خان کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے کہ ماضی میں پاکستان کے امیچر باکسرز نے کن نامساعد حالات میں باکسنگ کی ہے اور ان کے معاشی حالات کیسے تھے۔ -ان ہی معاشی حالات کے سبب انھوں نے بیرون ملک کا رخ کیا تھا۔


Share on Google Plus

About Breaking news

0 comments:

Post a Comment

Coca-Cola suspends social media advertising despite Facebook changes

Coca-Cola will suspend advertising on social media globally for at least 30 days as pressure builds on platforms to crack down on hate speec...