Ad

’باپ کی موت ہوگئی ہے‘ جھوٹ بول کر نوجوان پولیس سے تو بچ گیا لیکن کورونا وائرس سے نہ بچ سکا

نئی دہلی{مانیٹرنگ ڈیسک}بھارت میں ایک نوجوان لاک ڈاﺅن کے دوران سفر کر رہا تھا کہ پولیس نے روک لیا. اس نے پولیس والوں سے جھوٹ بول دیا کہ میرا باپ مر گیا ہے. اس جھوٹ نے اسے پولیس والوں سے تو بچا لیا لیکن کرونا وائرس سے وہ نہ بچ پایا اور گزشتہ روز اس کی موت واقع ہو گئی.ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھراپردیش کے شہر ہندوپور سے اپنی موٹرسائیکل پر ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو جا رہا تھا.راستے میں اسے پولیس نے روک کر سفر کا سبب پوچھا تو اس نے جھوٹ بول دیا کہ اس کا باپ مر گیا ہے اور اس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وہ گھر جا رہا گھر پہنچنے کے تین روز بعد اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو گئیں. ان میں شدت آئی تو اسے راجیو گاندھی انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز پہنچایا گیا .جہاں گزشتہ روز اس کی موت واقع ہو گئی.اس کا باپ اب بھی زندہ ہے تاہم اس نوجوان نے اپنے باپ اور باقی گھر والوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا.اس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سے اس کے بعد اور باقی گھروالوں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے .کیونکہ وہ آندھرا پردیش سے آنے کے بعد تین دن تک گھر میں ان کے ساتھ رہا تھا اور غالب امکان ہے کہ انہیں بھی وائرس لاحق ہو گیا ہو گا۔  
Share on Google Plus

About Breaking news

0 comments:

Post a Comment

Coca-Cola suspends social media advertising despite Facebook changes

Coca-Cola will suspend advertising on social media globally for at least 30 days as pressure builds on platforms to crack down on hate speec...