ہمیں نوجوانوں کی ان کے مثبت عزائم میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ان کو آگے بڑھنے کے منصفانہ مواقع فراہم کرنے چاہیے تاکہ وہ معاشرے میں قیادت کا کردار نبھا سکیں۔
نوجوان ملک کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی
April 22, 2020
نوجوان ملک کو بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی
Edit
اپریل2020ء}پاکستان کے پڑھے لکھے نوجوان ملک کو درپیش معاشرتی .اور معاشی بحران کے حل کے لیے عوام کو حفظان صحت کی آگہی دے کر اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی عملداری میں تعاون کر کے ایک کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں• ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے عظیم فلسفی اور شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم وفات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوںکو ہمیشہ قیادت اور امامت کا درس دیا کیونکہ انہیں اس بات کا یقین تھا کہ مستقبل نوجوان نسل سے ہی جڑا ہوا ہے•پروفیسر زکریا نے بتایا کہ علامہ اقبال امید کے شاعر تھے اور امید نوجوان نسل سے عبارت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس لاک ڈائون کے نتیجے میں پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آئیں .اور کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں.وائس چانسلر نے یونیورسٹیوں کو بھی ترغیب دی کہ وہ نوجوان نسل کو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کریں اور اس سلسلے میں ڈگریاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں پیشہ وارانہ تربیت .کامیاب زندگی گزارنے کیلئے درکار صلاحیتوں سے بھی آراستہ کریں
0 comments:
Post a Comment